لندن: دہشت گردی کے الزام میں 5 نوجوان گرفتار

22 فروری 2017

لندن (نوائے وقت نیوز) دہشتگردی کے شبے میں لندن سے 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزموں کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی عمریں 15 سے 19 سال کے درمیا ن ہیں۔ یہ نو جوان کالعدم تنظیم میں شمولیت کے لیے جانا چاہتے تھے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کہاں اور کس تنظیم میں شامل ہو نا چاہتے تھے۔ گرفتاریاں 14جنوری کو4 رہائشی علاقوں میں مارے گئے چھاپوں کے بعدکی گئیں۔ 2 افراد کوجنوبی اور2 کو مغربی لندن سے گرفتارکیاگیا۔