ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی اسامیوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی 25 آسامیوں کیلئے امیدواروں سے انٹرویو کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 53 امیدواروں کے انٹرویو 23 فروری اور 2 مارچ کو منعقد ہونگے۔ ہائی کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی انٹرویو لے گی۔