جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ملک میں عائد ری انٹری پر موجودہ سخت پابندی کو نرم کرنے کی منصوبہ بندی کا جا رہی ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت 146 ملکوں اور خطوں کے غیر ملکیوں پر جاپان میں داخل ہونے کی پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی جاپان میں مستقل رہائش پذیر افراد اور طلبا پر بھی عائد ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش یا رشتہ داروں کی تجہیز و تکفین کی صورت میں اس پابندی سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، تاہم سماجی اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے عمل کو تحریک دینے کے لیے اس پابندی کو نرم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔ دوسری جانب حکومت قیام کا اجازت نامہ رکھنے والے تمام افراد کو ری انٹری کی مشروط اجازت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہیں پی سی آر وائرس ٹیسٹ کرانا ہو گا اور مقررہ ہوٹلوں میں دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ یہ شرط جاپانی مسافروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024