نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2019ء کا مین رائونڈ شروع
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پنجاب ا سکواش کے زیراہتمام ایف ایم سی جشن آزادی نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2019ء کا مین رائونڈ شروع ہوگیا۔ پہلے روز انڈر 13, 15 اور 19 میں 24 میچز کھیلے گئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم تھے۔ اس موقع پر نائب صدر ایڈمن طارق فاروق رانا، کوچز، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انڈر 19 بوائز کے پہلے رائونڈ میں ذیشان ملک (کے پی کے) نے پنجاب کے ابوبکر خان کو، دوسرے میچ میں پی ایف اکے احمد حسن نے کے پی کے عبدالواجد کو، کے پی کے ذیشان زیب نے پنجاب کے حماد خان کو، پنجاب کے معاذ خان نے پنجاب ہی کے محمد عثمان کو پنجاب کے زوہیر شاہد نے پی اے ایف کے ثاقب اقبال کو، پنجاب کے حارث قاسم نے پنجاب کے ہی شہاب خان کو ہرا دیا۔ انڈر 15 بوائز کے پہلے رائونڈکے میچز میں پی اے ایف کے حمام احمد نے پنجاب کے معین الدین کو، پی اے ایف کے محمد عماد نے پنجاب کے محمد احمد کو، پنجاب کے اذلان خاور نے پنجاب کے ہی ریحان ہاشمی کو، کے پی کے مہاتیر علی نے پنجاب کے افنان مدثر کو، انس بخاری پنجاب نے پنجاب کے ہی زین انور کو ، پی اے ایف کے صبور خان نے پنجاب کے عثمان ندیم کو، جبکہ آخری میچ میں پنجاب کے عاشر بٹ نے پی اے ایف کے محمد حنیف کو ہرا دیا۔ انڈر 13 بوائز کے پہلے رائونڈ میں پی اے ایف کے سخی اللہ ترین نے پنجاب کے راجہ سکندر کو، پنجاب کے زوریز نعیم نے پنجاب کے ہی شہریار سلیم کو، پنجاب کے ورن آصف نے پی اے ایف کے ہریرہ خان کو، پنجاب کے عمر ارشد نے پنجاب کے ہی رانا زوہیب کو، پی اے ایف کے عبداللہ نواز نے پنجاب کے صائم آصف کو، پی اے ایف کے عبید اللہ افضل نے پی اے ایف کے ہی مبین خان کو، پنجاب کے عبداللہ ندیم نے سندھ کے محمد زمان کو ہرا دیا۔