اے ڈی سی مظفر گڑھ کا دورہ سہولت بازار ،سٹالز کا معائنہ
کوٹ ادو( نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اقبال پارک میں لگائے گئے سہولت بازارمیں اے ڈی سی مظفرگڑھ جام آفتاب حسین نے وزٹ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ بھی تھے اے ڈی سی جام آفتاب حسین نے روزمرہ کی اشیاء آٹا، چینی، گھی، سبزی، فروٹ،کھجور سمیت دیگرکا جائزہ لیا معیار وزن اورریٹس چیک کئے۔صارفین سے مسائل دریافت کئے اورکہاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے سہولت رمضان بازار میںسستی معیاری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں ۔