15 برس تجربہ رکھنے والے وکلا کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے: پاکستان بار کونسل
لاہور (وقائع نگار) پاکستان بار کونسل نے 15 سال تجربہ رکھنے والے وکلا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی تجویز پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ وائس چیئرمین بار کامران مرتضیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں دیگر ارکان نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے مفاد عامہ میں لئے جانے والے ازخود نوٹس کیسز کو سراہا گیا۔