دور حاضر میں فکر حسینیؓ کو شعار بنا نے کی ضرورت ہے ‘ مختار امامی
کراچی ( خصوصی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں یوم ولادت امام حسین ؓ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں فکرِ حسینی کو شعار بنانا ہوگا۔امام عالی مقام نواسہ رسول ﷺ حضرت حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی شکل مجروح کرنے والوں کے ساتھ جس شجاعت سے مقابلہ کیا آج اسی کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کے انتشار کا واحد حل دراہلبیت ؓ کی پیروی میں ہے ۔انہوں نے کہا امام حسین ؓنے چودہ سال قبل ان دہشت گردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔امام عالی مقام نے دین اسلام کی بقا کے لیے سب کچھ قربان کر کے یہ درس دیا ہے کہ دین اسلام ہر شے سے مقدم ہے۔انہوں نے امام حسین ؓ کی ولادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ ہم سب سیرت حسینیؓ کے حقیقی معنوں میں پیروکار بنیں اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما آصف صفوی،ناصر حسینی،حیدر زیدی بھی موجود تھے۔