محلہ سوما ر کنڈانی کے مسائل
ہم اہل محلہ سوما ر کنڈانی گوٹھ ‘ گڈاپ ٹاﺅن اب تک بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ‘ ناظم گڈاپ ٹاﺅن کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ آپ اور آپکی ٹیم نے پورے گڈاپ ٹاﺅن میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھا یا ہوا ہے ان ترقیاتی کاموں میں ہماری بھی بنیادی سہولتوں کو شامل کرلیں ‘ پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے خاص کر بچوں کو مدرسہ اور اسکول جانے میں اور مریضوں کو علاج کیلئے لانے لیجانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے ‘ بجلی اور گیس کے بغیر دور حاضر میں زندگی گزار نا بہت دشوار ہے ۔ آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ براہ کرم ہمیں بھی بنیادی سہولتیں مہیا فرمائیں ‘ ہم اہل محلہ آپ اور آپکی ٹیم کے شکر گذار ہونگے اور اللہ عزوجل سے آپ لوگوں کے لیے دُعا گورہیںگے ۔
عبدالحمید ولد شیر محمد ‘ محمد جمن ‘ ممتاز علی ‘ میانداد ‘ شوکت سومار کنڈانی گوٹھ گڈاپ ٹاﺅن