موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا : چودھری افتخار نذیر
خانیوال + جہانیاں (نمائندہ خصوصی/ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،مہنگائی کنٹرول کی، بجلی کی قلت کو دور کیا جبکہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ برائے دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر نے مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے کیا،ضلعی صدر چوہدری ضیاء الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ کو یو سی لیول تک منظم کر کے خانیوال ضلع میں مسلم لیگ ن کو ناقابل شکست بنایا جائیگا۔ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی نے کہا کہ ضلع خانیوال میں تمام ونگز فعال اور متحرک ہیں۔ تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت ایم این اے چوہدری افتخار نذیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمن اور ضلعی جنرل سیکرٹری فرح خان ڈاھا تھے۔خانیوال سٹی سے درینہ لیگی کارکن شیخ سرفراز کو ضلعی تنظیم میں بطور نائب صدر نامزد کیا گیا،ضلعی صدر چوہدری ضیاء الرحمن،جنرل سیکرٹری فرخ خان ڈاھا اور شبیر ساقی نے شیخ سرفراز کو ضلعی نائب صدر کا نوٹیفکیشن دیا۔