سجاول سے گٹکا فروش گرفتار
سجاول(نامہ نگار) پولیس نے جار لنک روڈ پر کاروائی کرکے گٹکا فروش ملزمان رمضان ماچھی کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ایک ملزم اقبال چانگ فرار ہونے میں کامیاب گرفتار ملزم کے قبضے سے 1200 پوری گٹکا،17 کلو گرام گٹکا تمباکو اور ایک بغیر کاغذات موٹر سائیکل برآمد کرلی۔