چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھن ہوا نے 2021 اور آئندہ سال کی زیادہ فصل یقینی بنانے کے لئے کٹائی اور بوائی میں اچھے کام پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہو نے ان خیالات کااظہار اناج کی کٹائی، خزاں اور موسم سرما کی بوائی اور اناج کی پیداوار کے حوالے سے ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہو نے کہا کہ چین کے شمالی علاقہ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے کٹائی اور بوائی کے کام کیلئے پیداہونے والے شدید مسائل پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024