خاتون کو ہراساںکرنے کے جرم پر بھارتی کرکٹر امیت مشرا کیخلاف مقدمہ درج
بنگلور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر امیت مشرا کیخلاف مقامی ہوٹل میں خاتون کوزبانی اور جسمانی طورپر ہراساں کرنے کے جرم پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔بنگلور پولیس نے مشرا کو سات یوم کے اندر تفتیشی آفیسر کے سامنے پیش ہونے کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔وہ پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی۔