مٹ رومنی کو اوباما پر دو پوائنٹس کی برتری ‘ آخری مباحثہ فلوریڈا میں ہو گا
واشنگٹن (خصوصی نمائندہ) ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی کو صدر اوباما پر 2 پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ منگل کے مباحثہ سے قبل رومنی کو اوباما پر 4 پوائنٹس کی برتری تھی یعنی پوائنٹ کا تناسب 49-45 تھی لیکن اب گزشتہ روز کے سروے کے مطابق رومنی کو اوباما پر دو پوائنٹس کی برتری ہے یعنی تناسب 48-46 کا ہے۔ دونوں کے درمیان آخری مباحثہ کل پیر کو ہو گا۔ یہ مباحثہ فلوریڈا میں خارجہ پالیسی پر ہو گا۔