ریلوے نے بزنس ٹرین بحال کر دی

21 اکتوبر 2012

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین کے ٹھیکیدار 32 کروڑ روپے کے نادہندہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ریلویز نے ٹرین کو بند کر دیا لیکن بعد میں 60 لاکھ روپے کی ادائیگی پر بحال کر دیا۔ واضح رہے کہ معاہدہ کے تحت ٹرین کے ٹھیکیدار 31 لاکھ روپے روزانہ پاکستان ریلویز کو ادا کرنے کے پابند ہیں مگر انہوں نے 2 ماہ سے پاکستان ریلویز کو ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔