مکرمی! میرے والد صاحب حامد حسین ریڈیو پاکستان لاہور میں بطور ستار پلیئر ملازمت کرتے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد میری معذور بہن تبسم کو پنشن ملتی تھی۔ بہن کے انتقال کے بعد میں نے پنشن کے لئے اپنی معذوری اور دوسرے کاغذات ریڈیو پاکستان لاہور میں جمع کروائے‘ ایک سال قبل ریڈیو لاہور سے پنشن کیس تیار ہو کر ریڈیو پاکستان ہیڈ کوارٹر اسلام آباد گیا مگر ابھی تک مجھے پنشن نہیں دی گئی جبکہ میں معذور ہوں اور رولز کے مطابق معذور بیٹا والد کی پنشن کا حقدار ہے۔ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مجھے معذور قرار دیا کوئی آسرا نہ ہے کوئی کام نہیں کر سکتا اور فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔ صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان اور ڈی جی ریڈیو پاکستان سے میری اپیل ہے کہ مجھے والد کی پنشن کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری فرمائیں۔(غلام علی رضا ولد حامد حسین مرحوم۔ مکان نمبر 12 گلی نمبر 15 ملک پارک بادامی باغ لاہور)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024