ڈبل سواری کا نیا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی (این این آئی)محکمہ داخلہ سندھ کا ڈبل سواری سے متعلق نیا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس کے بعد عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ داخلہ سندھ کے ڈبل سواری سے متعلق نئے نوٹیفکیشن پر درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔درخواست گزار عمیر علی انجم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے صحافیوں اور فورسز کی ڈبل سواری پر پابندی پر نظرثانی کاحکم دیا تھا،تاہم محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر متعلقہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی نہیں،بلکہ نئی درخواست دائرکی جائے۔