مقبوضہ جموں و کشمیر: کروناسے ایک اور خاتون کی موت
سرینگر(آئی این پی)جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے ایک اور خاتون موت ہوگئی اور اس طرح سے کرونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون جو کووڈ 19 سے متاثر تھیں۔ رات دیر گئے سرینگر کے سکمز صورہ ہسپتال میںانتقال کر گئیں۔