قومی جونیئر کرکٹرز کو لاک ڈائون میں کرکٹ کی یاد ستانے لگی
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی انڈر 19 کرکٹرز روحیل نذیر، حیدر علی اور محمد حریری کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں نائٹ کرکٹ کی یاد ستانے لگی ہے۔ نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ سب اس سال نائٹ کرکٹ کو بہت مس کررہے ہیں۔ رمضان کی راتوں میں مخصوص ٹیپ بال کرکٹ ہماری گلیوں کی پہچان ہے۔