الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج،،اخراج او کوائف کی درستی کے لیے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹر قائم کردیئے
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں سات ہزار نو سو اٹھائیس،سندھ پچیس سو پچاسی، خیبرپختونخوا میں پچیس سو پینتالیس اور بلوچستان میں چودہ سو انتیس ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں .الیکشن کمیشن نے نادرا کے تعاون سے الیکشن دو ہزار تیرہ کے بعد نئے ووٹروں کے اندراج،فوت شدہ ووٹوں کے اخراج،پاکستانی شہریت ترک کرنے اور منسوخ شدہ شناختی کارڈ کے حامل ووٹرز کے ووٹ بھی حذف کرنے کے بعد ابتدائی فہرستیں تیار کی ہیں .ان فہرستوں کو ڈسپلے سینٹرز میں عوام کے معائنہ کے لیے رکھا جائے گااور شہریوں کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرستوں میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کریں اور ضرورت پڑنے پر اندراج،اخراج اور درستی کرائیں.