داعش نے عراق میں39 بھارتی مغوی قتل کر دیئے، سشماسوراج کی تصدیق
نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے تصدیق کرتے کہا عراق میں 39بھارتی مغویوںکوقتل کر دیا گیا، مغویوں کوتین سال قبل داعش کے جنگجوئوں نے اغوا کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیوںکے قتل کے بارے میں سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے۔اور بتایا کہ2014میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کواغوا کرلیا گیاتھا۔اغوا کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھاانہیں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔