شانگلہ: گاڑی گہری کھائی میں جاگری‘5 افراد جاں بحق‘13شدید زخمی
شانگلہ(صباح نیوز) شانگلہ کے علاقے امنوی کو جانے والی ڈبل ڈور ڈاٹسن گاڑی شڑونو کے مقام پر پہاڑ سے گر کر گہری کھائی میں جاگری۔ 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13فراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو تھانہ الپوری پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری پہنچا دیا بعد میں مینگورہ سوات منتقل کردیا ۔زخمیوں کے حالات تشویشناک ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈاٹسن معمول کے مطابق مینگورہ سے امنوی شانگلہ آرہی تھی کہ شڑونو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر پہاڑ سے نیچے گہری کھائی میں جاگری ‘ 5افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں موجودباقی 13افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری کے ڈاکٹروں نے چاروں زخمیوں کی حالت غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سیدو شریف ہسپتال مینگورہ منتقل کرنے کی رائے دی ۔