نواب ٹائون پولیس نے منشیات فروش وسیم کوگرفتار کرلیا‘سوا کلو چرس برآمد
لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وسیم کو گرفتارکر لیا ہے۔ایس ایچ او نواب ٹاؤن محمد ما جد بشیرنے بتایا کہ منشیات فروش وسیم نواب ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف قبل ازیں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔