حکومت نے عوام کو نظر انداز کر کے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کیا:چوہدری اعظم
نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق کونسلر چوہدری اعظم علی باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے غریب کو بجٹ میں نظر انداز کیا ، پندرہ ہزار کمانے والا غریب مزدور پوری زندگی میں بھی مکان خریدنے کی ہمت نہیں کر سکتا انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو نظر انداز کر کے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا۔