اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سادہ لباس اہلکار تعینات
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی شاپنگ سینٹرز و دیگر بڑی مارکیٹوں کے اطراف اور اندرونی احاطوں میں سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔پولیس موٹر سائیکل اسکواڈ کو ڈیلی سڑکوں،گلیوں،تنگ راستوں جبکہ موبائلز دستوں کو مرکزی شاہراہوں ،سڑکوں پر گشت اوراسنیپ چیکنگ کی زمہ داریاں سونپی جائیں۔سیکورٹی ڈپلائمنٹ میں شامل پولیس اہلکاروں کے درمیان دوران ڈیوٹی روابط کو یقینی بنایاجائے۔