خواتین کو مرغن غذاوں سے پرہیز‘ سبزیوں اور پھلوں کوزندگی کا حصہ بنانا چاہئے
ملتان(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن ادارہ صنعت زار بیگم طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ صنعت زار فلاحی و سماجی ادارہ ہے جو خالصتاً خواتین کی بہبود کے لئے حکومت نے قائم کیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو اس ادارے سے مستفید ہونے کا بھرپور موقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے طالبات کو مقامی کمپنی کی طرف سے ریفریشر کورسز کے موقع پرکیا اس موقع پر خواتین کو ماہر بیوٹیشنز شازیہ ر¶ف اور عظمیٰ نے موسم گرما کی مناسبت سے سکن کیئر سے متعلق ورکشاپ میں تربیت دی انہوں نے کہا کہ خواتین کو مرغن غذا¶ں سے پرہیزکرنا چاہئے سبزیوں اور پھلوں کو زندگی کا حصہ بنانا چاہئے منیجرصنعت زار جلبانی نے کہا کہ خواتین حکومت کے رفاعی اداروں سے فائدہ اٹھا کروالدین اور شوہرکی معاشی کفالت میں معاونت کر سکتی ہیں۔