امریکہ طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں: چودھری نثار
ٹیکسلا (نوائے وقت رپورٹ) وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ آمر کی وجہ سے دہشت گردی کی جنگ ہمارے ملک میںآ گئی۔ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ ملک مشکل حالات میں ہے امن پہلی ترجیح ہو گی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو کنٹرول کریں گے۔