طالبان سے مذاکرات: اے پی سی سے قومی اتفاق رائے کمزور ہوگا: فضل الرحمن
طالبان سے مذاکرات: اے پی سی سے قومی اتفاق رائے کمزور ہوگا: فضل الرحمن
اسلام آباد (ثناءنیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان کیساتھ بات چیت پر کوئی نئی قومی کانفرنس یا اے پی سی قومی اتفاق رائے کو کمزور اور سبو تاژ کرسکتی ہے۔ قبائلی جرگہ انتخابات سے پہلے قائم ہوچکا ہے۔ قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس میں پوری قومی قیادت کی اسے حمایت حاصل ہے اسی جرگہ کو مذاکرات کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ اب یہ ریاست کی ذمہ داری ہے وہ جرگہ کو طالبان سے مذاکرات کا گرین سگنل دے۔ 28 فروری کو جو قبائلی جرگہ ہوا تھا اس میں طالبان سے بات چیت کرنے کیلئے قومی قیادت نے اتفاق رائے کیا تھا اب نئی قومی کانفرنس بلانا بے بنیاد ہوگی۔
فضل الرحمن