بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی تقریب
لاہور (لیڈی رپورٹر) بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ‘ لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی‘ نائب صدر حسنان بٹ‘ شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری تسنیم چوہدری‘ بشریٰ ملک سمیت دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا جبکہ کارکنان نے بے نظیر بھٹو شہید کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔