جامعہ اشرفیہ میںحج تربیتی پروگرام آج ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) عازمین حج کیلئے آج صبح 10 بجے تانماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈمیں حج تربیتی پروگرام ہوگاجس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید اورمفتی خرم یوسف سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج تربیتی پروگرام میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام ہے۔