ڈاکٹر راؤ خلیل‘ قاری طلحہ صدیقی کے اعزاز میں اسلم خان یوسفزئی کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا
میلسی (نمائندہ نوائے وقت) انجمن نوجوانان اسلام کے سابق مرکزی چیف آرگنائزر محمد اسلم خان یوسفزئی نے اپنی رہائش گاہ پر سابق ایم ایس ڈاکٹر راؤ محمد خلیل کی ریٹائرمنٹ اور پاکستان علماء کونسل ضلع وہاڑی کے صدر قاری محمد طلحہ صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ ڈاکٹر راؤ محمد خلیل نے کہا کے اپنی 27 سالہ سروس میں دیانت داری اور ایمانداری سے خدمات سرانجام دی ہیں۔ قاری محمد طلحہ صدیقی نے کہا کہ جلدہی ضلع بھر میں3 فری ایمبولینس اور تحصیل میلسی کی30 مساجد کے آئمہ کرام کو 10 ہزار روپے فی کس ماہانہ تنخواہ دی جائیگی اور محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مسجد بھی بنائی جائیگی ۔