الکرم اسپورٹس کے چیئرمین نواب علی جعفری انتقال کرگئے
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) الکرم اسپورٹس کے سی سی اے زون ایک کے چیئرمین اور بانی رکن سید نواب علی جعفری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔انکے انتقال پر کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی ،جمیل احمد ، عارف وحید خان ،ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،جاوید احمد خان ،ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال ،انور میانداد ،طارق حفیظ ،وسیم علوی ،جمیل سراج ،منیر علی قادری ،توصیف صدیقی ،شہزاد عالم ،پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد ،شہروز علوی ،باسط علی جونیئر ،نجم الزماں ،سید محمد ثاقب ،وسیم احمد صدیقی ،شیخ محمد شکیل ،کاشف فاروقی ،محمد اقبال بٹ ،یوسف احمد ،میجر فرقان احمد خان ،کیپٹن خالد عمر ،آغا آفتاب عالم ،کامران رضوی ،سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ مشیر ربانی ،عاصم رضوی ،عتیق الرحمن ،اصغر حسین اور دیگر نے نواب علی جعفری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔