بزم فروغ تعلیم کے زیر اہتمام طلبہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی بزم فروغ تعلیم کے زیر اہتمام ذہین طلبہ اور بورڈ کے فری کمپیوٹر ٹریننگ سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی۔ طلبہ رضا اور عمر نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے۔ چیئرمین تعلیمی کمیٹی چودھری حفیظ اللہ، چیئرمین بورڈ اکرام نسیم جنرل سیکرٹری کرامت علی شاہ اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی نے 75 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے کم وسائل کے حامل طلبہ کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کا اعلان کیا۔