سکون کی نیند چاہتے ہیں تو موٹی زبان سے چھٹکارا پائیے: تحقیق
پنسلوانیا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چکنائی کی وجہ سے زبان موٹی ہوجانے کے نتیجے میں سوتے دوران سانس میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس کے باعث نیند بار بار متاثر ہوتی ہے۔سانس میں خلل سے نیند متاثر ہونے کو طبّی اصطلاح میں ’’اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا‘‘ (او ایس اے) کہا جاتا ہے جس کا سامنا موٹے افراد کو اکثر کرنا پڑتا ہے۔