مسلح افراد کا عدالتی بیلف پر حملہ زیر حراست ملزم کوچھڑالیا
فیروزوالہ ( نامہ نگار ) نواحی گائوں چک نمبر10میںمسلح افراد نے عدالتی بیلف پر حملہ کر کے بیلف صداقت علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کمرے میں بند کر کے زیر حراست ملزم کو چھڑوا کر فرار کروا دیا، بتایا گیا ہے کہ تحصیل فیروزوالہ کی عدالت کے بیلف صداقت علی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ورانٹ گرفتار ی لے کر ملزم عامر نذیر کو گرفتار کیا ، اس کے بھائی خلیل احمداور دیگر افراد نے بیلف پر ڈنڈوں سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔بعد میں پکڑے ہو ئے ملزم عامر نذیر کو چھڑوا لیا ، شرقپور پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔