مبارکباد
لاہور (پ ر) سیکرٹری ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ادارہ راحت علی جعفری اور مقصود چغتائی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اووراسکاؤٹس کے 100 سال پورے ہونے پر شاندار تقریب کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر حسن عامر شاہ اظہر افتخار خواجہ موسیٰ نائیک عنیقہ ظفر اور دیگر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹنگ شاندار ماضی تابناک حال اور روشن مستقبل کی نوید سناتا ہے جو مذہب رنگ نسل اور صوبائیت سے بالاتر ہوکر انسانی خدمت اور عالمی بھائی چارہ کا پیغام دیتا ہے۔