جی ایم پیپسی حیدری بیوریج کا ٹیکسلاواہ کینٹ اورسنگجانی کادورہ
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپسی حیدری بیوریج اسلام آبادکے جی ایم چوہدری شفقت علی کا ٹیکسلاواہ کینٹ اورسنگجانی کادورہ،متعددتاجروں سے ملاقات کرکے انکے تفصیلی مسائل سننے کے بعدحل کرنے کی یقین دہانی،اس موقع پرRSMاسلام آبادملک عاصم ظفر،RSMاٹک،ٹیکسلاایبٹ آبادطیب نعیم علی شاہ اورٹیکسلاکے عہدیدارشیخ سمیراورنگزیب بھی موجود تھے، چوہدری شفقت علی نے تاجروںسے کہاکہ آپ جس اعتمادکے ساتھ ہمارے ساتھ چل رہے ہیں،ہماری بھی پوری کوشش ہوگی کہ آپ کوکبھی ہم سے کوئی شکوہ نہ ہو، ٹیکسلاکے لوگوںسے ملاقات کے دوران چوہدری شفقت علی نے بتایاکہ ٹیکسلامیںہمارے نامزدکردہ عہدیدار عمیراورنگزیب موجودہیں،کسی بھی مسلہ کی صورت میںان سے رابطہ کیاجاسکتاہے،اس موقع پر سید وجاہت مہدی،محمدنویدکے علاوہ ٹیکسلاکے مقامی تاجروںکی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔