وزیر داخلہ نے اسسٹنٹ کمشنر نا ظم آباد کی گاڑی پر حملے کی رپو رٹ طلب کر لی
کراچی (کرائم رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اور کوآرڈینیٹر کی گاڑی پر مبینہ حملے پر ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرتے ہوئے تمام تر قانونی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیںجبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی ناظم آباد میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے سے انکار اور بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اور کوآرڈینیٹر کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے فوری تحقیقات اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
رپورٹ طلب