وسندے والی: موٹر سائیکل اور ٹرالر میں ٹکر‘ ماں جاں بحق‘ بیٹا زخمی
وسندے والی (نامہ نگار) ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر‘ ماں موقع پر جاںبحق جبکہ بیٹا شدید زخمی تفصیل کے مطابق موضع لانگ کے رہائشی ماں بیٹا آمنہ بی بی زوجہ مختار حسین اور اس کا نوجوان بیٹا افتخار حسین لانگ جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے مظفر گڑھ کی طرف جا رہے تھے سٹاپ دائی والی ماڑی پر سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئے جس سے دونوں ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں آمنہ بی بی موقع پر جاںبحق ہو گئی جبکہ نوجوان بیٹا افتخارحسین شدید زخمی ہو گیا اس کو فوری طور پرآر ایچ سی خان گڑھ شفٹ کر دیا گیا ۔