لاہور ہائیکورٹ: گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ملتوی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے کہا گورنر پنجاب کو اٹارنی جنرل اور مشیر برائے آئی ٹی کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا وہ آئینی طور پر گورنر پنجاب کے عہدے پر تعینات نہیں ہو سکتے۔