مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہحکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، نیب کو استعمال کرکے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اور آوازیں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب حکام چیخ چیخ کر شہباز شریف کا مزید ریمانڈ مانگ رہے تھے حالانکہ شہباز شریف اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کر ا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے، ان پر ایک بھی کیس ثابت نہیں ہو سکا ۔ شہباز شریف کے میڈیا ٹرائل کا کون جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، شہباز شریف کا موقف تھا کہ کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی تقریر تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیجئے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نیا سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا، ملک میں سیاسی انتقام اور مصنوعی احتساب کا ڈھول بج رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024