مطالبات کے حق میں دنیا پور ہسپتال میں ہیلتھ ورکرز کا دھر نا
دنیاپور (نامہ نگار ) ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دھرنااور احتجاجی مظاہرہ۔تفصیل کے مطابق دنیاپورتحصیل بھر کی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات حق میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور میں دھرنادیا اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ انہیں سروس سٹرکچر دیا اور ہے سکیل دیا جائے اور پینشن الاؤنس بھی دئیے جائیں اور جس طرح دوسرے سرکاری ملازمین کو مراعات دی جاتی ہیں انہیں بھی تمام سرکاری مراعات دی جائیں انہوں نے کہا کہ جو ایل ایچ وی اس وقت اسلام آباد احتجاج میں موجود ہیں ان کی جانب کال کا انتظار کر رہی ہیں جیسے ہی ان کی کال آئیگی وہ بھی احتجاج میں شامل ہونے کے لئے اسلام آباد روانہ ہو جائینگی اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ اعلان کرتی ہیں ان کا یہ پرامن احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں جاتے۔