اداکار اور گلوکار جنید خان نے چائلد ہوڈ کینسر سروائیورز ڈے منایا
لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکار اور گلوکار جنید خان نے ہسپتال کا دورہ کیا او بچپن سے کینسر سے نبردآزما ہونیوالے افراد کیساتھ چائلد ہوڈ کینسر سروائیورز ڈے منایا، یہ تقریب ان افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے منعقد کی گئی تھی جو کہ بچپن سے کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑر ہے ہیں، اور یہ حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں اور انھوں نے پہلی بار اپنی زندگی کے سفر کی داستان عوام کے سامنے پیش کی ۔ تقریب میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی ، انکی بیٹی ، اداکار زاہد احمد اور نوید رضا بھی موجود تھے۔