آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات ، روحانی نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے تسلیم کیا اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو واشگاف الفاظ میں سراہا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف ایران کے دورے پر ہیں۔ دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ایڈمرل علی شخانی اور ایرانی آرمی چیف میجر جنرل رحیم موسوی کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران علاقے میں سلامتی کا ماحول اور دفاع کے شعبہ میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف ایران کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے تسلیم کیا اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو واشگاف الفاظ میں سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے اور ایران کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی تھی۔ منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میںعلاقائی سکیورٹی صورتحال پر دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔