اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ۔جس میں سرکاری گوداموں میں پڑی گندم برآمد کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا، پاکستان سٹیل کے پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے ۔جس میں غربت میں کمی کے لیے فنڈز کا معاملہ اور چینی کی قیمت، اس کے ذخائر اور چینی کی تیاری کے خام مال سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔
سٹیل ملز کے پنشنرز کے واجبات ادائیگی، سرکاری گودام میں پڑی گندم برآمد کرنے کی سمری بھی زیر غور آئے گی اور ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔