پنجاب یونیورسٹی نے امیدوار کو پی ایچ ڈی ڈگری جاری کردی
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے مدثر مختار ولد چوہدری مختار احمد کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’پاکستان کے قومی اور نجی اداروں میں تعلقات عامہ کے ماہرین کے پیشہ ورانہ کردار اور ان کے زیر استعمال ماڈلز کا تقابلی جائزہ ‘ کے موضوع پر،پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔