ناظم آباد جیم خانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیو الحبیب کا فاتحانہ آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیو الحبیب نے آسان مقابلے کے بعد انوریکس کو 60رنز سے شکست دے کر تیسرا ناظم آباد جیم خانہ فلڈ لٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔میچ سے قبل پروفیسر اعجاز فاروقی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا ۔نیو الحبیب نے 9وکٹوں پر 191رنز بنائے۔بسم اﷲ خان نے 58رنز ، فرید شاہ نے 44اور سلیل خان نے 25رنز بنائے۔ نبیل خالد اور اسامہ بشارت نے 3,3 وکٹیں لیں۔انوریکس کی جوابی اننگز 131رنز پر تمام ہوگئی ۔عارف 29اور ارسلان بشیر 20رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے۔تنزیل احمد نے 4وکٹیں صرف 14رنز دے کر اپنے نام کیں۔ عمر اور عارف نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔