لاہور (لیڈی رپورٹر) دوران پرواز مشاق طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے شہید ہونے والے 26سالہ فلائٹ لیفٹیننٹ مصطفی شاہد کا رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ واقع بی بلاک ڈیفنس میں ادا کردی گئی۔جس میںان کے والد بریگیڈئر(ر) شاہد اورعزیزواقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مصطفیٰ شاہد کے چچا نے نوائے وقت سے گفتگو میںکہا کہ ہمارے بیٹے مصطفیٰ کے اندرمادر وطن سے محبت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اس نے قوم کی خاطر جان قربان کردی، ہمیںاس کی شہادت پر فخر ہے، وہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی شادی اکتوبر میں ہونا تھی مگر قدرت کوکچھ اور ہی منظور تھا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024