ہائیکورٹ: بھگت سنگھ کی برسی پر سکیورٹی کیلئے دائر درخواست ہوم سیکرٹری کو ارسال
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے انگریزوں کیخلاف جدوجہد کرنے والے بھگت سنگھ کی برسی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے لیے دائر درخواست کارروائی کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی اور ہدایت کی کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق احکامات دیئے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بھگت سنگھ میموریل کے چیرمین امتیاز رشید قرشی کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں بھگت سنگھ کی برسی کے موقع پر دہشت گردی کے خدشات ظاہر کیلے گئے۔ درخواست گزار کے مطابق بھگت سنگھ کی برسی کے موقع اندرون اور بیرون ملک سے مہمان شرکت کیلئے آرہے ہیں اور ان کی سیکیورٹی ضروری ہے۔