نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر، ہائیکورٹ کا فل بیچ تشکیل، 2 اپریل کو سماعت ہوگی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ 2 اپریل کو نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شہری آمنہ ملک کی درخواست میں لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ عدالت نے لارجر بنچ تشکیل دیئے جانے کی سفارش کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں پر کیسز زیر سماعت ہیں۔ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔ اس لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔ درخواست گزار نے نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات روکنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
فل بنچ