معروف امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر 2001 اور 2003 کے درمیان تین خواتین کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈینی ماسٹرسن پر جنوری اور دسمبر 2001 کے درمیان ایک 23 سالہ خاتون ، اپریل 2003 میں ایک 28 سالہ خاتون اور اکتوبر اور دسمبر 2003 کے درمیان ایک 23 سالہ خاتون کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ ڈینی ماسٹر سن کے وکیل ٹام میسیرو کا کہنا ہے کہ وہ الزامات کا سامنا کریں گے کیونکہ مسٹر ماسٹرسن بے قصور ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مسٹر ماسٹرسن کو جاننے والے لوگ ان کے کردار کو جانتے ہیں اور الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024